حکومت حراست میں لیے گئے کارکنوں کو رہا نہ کرنے اور 'کالا قانون' منسوخ نہ کرنے پر بضد ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ اقدامات خطے میں بدامنی پیدا کرنے کے ایجنڈے کا حصہ ہیں، شوکت میر
اسامہ مرتضیٰ اور آصف دل محمد کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب گوئن نالہ روڈ پر ریہاڑہ کراس سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک وین میں راولپنڈی فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
'خصوصی انسداد فسادات فورس' تشکیل دینے کا مقصد ایسی صورتحال کو طاقت کے بجائے دیگر طریقوں سے کنٹرول کرنا ہے تاکہ کسی کا نقصان نہ ہو، انسپکٹر جنرل آف پولیس آزاد کشمیر