کوئی ایسی وجہ نہیں کہ انڈین ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آسکے، پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے، ہمارا مؤقف واضح ہے، ہم اس پر قائم رہیں گے، چیئرمین پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہاب ریاض کو بورڈ میں ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کرلیا، انہیں ڈومیسٹک ٹورنامنٹ چیمپئنز کپ کو سپروائز کرنے کی ذمہ داری دی جائے گی، ذرائع کا دعویٰ
بھارتی بیٹر سنجو سیمسن نے 9 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 109 رنز اور تالک ورما نے 10 چھکوں اور 9 باؤنڈریز کے ساتھ 120 رنز بناکر 210 رنز کی ریکارڈ ساجھے داری بنائی۔
چیمپئینز ٹرافی کا شیڈول اور ٹور کا روٹ آئی سی سی کا منظور کردہ ہے، آئی سی سی خود روٹ اور شیڈول فائنل کرنے کے بعد کیسے اعتراض کر سکتا ہے، ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ
آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات مانگ لیں، بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوگا، ذرائع کا دعویٰ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ایونٹ سے 90 روز قبل ہر صورت میں شیڈول کا اعلان کرنا ہوتا ہے، 20 نومبر تک اعلان نہ کرنے کی صورت میں آئی سی سی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
افغانستان کی جانب سے رحمٰن اللہ گرباز نے شاندار سینچری اسکور کی، سیریز میں شاندار کارکردگی پر آل راؤنڈر محمد نبی کو پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کی تحریری اطلاع نہیں دی، بھارت نے تحریری طور پر انکار کیا تو مجھے حکومت سے رجوع کرنا پڑے گا، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھارتی میڈیا رپورٹس پر رد عمل
34ویں اوور میں قومی وکٹ کیپر کو ساتواں کیچ پکڑنے کا موقع ملا، تاہم وہ نسیم شاہ کی گیند پر ایڈم زمپا کا کیچ پکڑنے میں ناکام رہے اور ایک عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے سے محروم رہے۔
164 رنز ہدف کے تعاقب میں اوپننگ بلے باز صائم ایوب 71 گیندوں پر 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عبداللہ شفیق 64 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، 5 وکٹیں لینے پر حارث رؤف مین آف دی میچ قرار پائے۔