ایسی پالیسیوں کو تبدیل کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے جن سے ترقی کی رفتار متاثر ہوئی، صرف چند ایک کو فائدہ ہوا اور بہت زیادہ اتار چڑھاؤ آئے، کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک
افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، ایران، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے لیے جولائی تا نومبر کے دوران برآمدات بڑھ کر ایک ارب 85 کروڑ ڈالر تک جا پہنچیں۔
جون میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے انتہائی اہم 9 ماہ کے معاہدے کی منظوری دی تھی تاکہ پاکستان کے معاشی استحکام کے پروگرام کو مدد فراہم کی جاسکے۔
60 لاکھ ڈالر کی لاگت سے تزئین و آرائش کے بعد ہوٹل کو 3 سال کے لیے نیویارک انتظامیہ کے حوالے کیا گیا، ہوٹل کو اس وقت تارکین وطن کے مرکز کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
آئی ایم ایف معاہدے کے تحت حکومت پابند تھی کہ مالی سال 2024 کی پہلی سہ ماہی اور مالی سال 2023 کے نظرثانی شدہ اعداد و شمار نومبر کے آخر تک جاری کیے جائیں۔
تقریباً 9 بج کر 53 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 461 پوائنٹس یا 0.78 فیصد اضافے کے بعد 59 ہزار 361 پوائنٹس پر پہنچ گیا تاہم ان کےاختتام پر اس میں تنزلی ہوئی۔
عالمی منڈی میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، تاہم اسی دوران روپے کی قدر میں کمی ہوئی، جس کے سبب صارفین کو اس کا فائدہ کم مل سکے گا۔
تعمیراتی شعبے میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری سے نہ صرف خوشحالی آئے گی بلکہ رہائشی سہولیات کے بین الاقوامی معیار کو بھی متعارف کرایا جائے گا، سردار قیصر حیات