ان منصوبوں کا تعلق خوراک، زراعت، تعلیم، توانائی، فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ، سائنس اور ٹیکنالوجی، سماجی بہبود، ٹرانسپورٹ اور مواصلات، اور آبی وسائل سے ہے۔
دنیا میں پاکستان گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کا ایک فیصد سے بھی کم ذمہ دار ہے، تقریباً 75 فیصد محصولات قرضوں اور سود کی ادائیگی میں خرچ ہوجاتے ہیں، ڈاکٹر شمشاد اختر
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز تک برقرار رہیں گی تاہم مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بالترتیب 3 روپے 82 پیسے اور 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر کم ہوگی، خزانہ ڈویژن
اجلاس میں سخت زری پالیسی برقرار رکھنے پر زور دیا گیا اور مالی سال 2025 کے اختتام پر مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد تک لانے کے لیے مثبت قرار دیا گیا، اسٹیٹ بینک
قومی ایئرلائن اپنے وسائل سے فنڈز حاصل کرنے میں کامیاب رہی، آج سے پروازیں معمول پر آنے کی امید ہے، آنے والے دنوں میں مزید بہتری متوقع ہے، ترجمان پی آئی اے
نگران وزیر خزانہ کی سربراہ آئی ایم ایف سے ملاقات اہم عالمی اقتصادی معاملات اور مالیاتی استحکام کو بڑھانے کے مقصد سے تعاون پر مبنی اقدامات پر مرکوز رہی۔
نگران وزیرِ اعظم چینی صدر کی دعوت پر 17 اور 18 اکتوبر کو منعقد ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لیے چین کا دورہ کریں گے۔
موجودہ ٹیکسز کی شرح کی بنیاد پر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 38 روپے تک کم ہوسکتی ہے، کیونکہ تیل کی عالمی قیمتیں 12 فیصد کم ہوئیں جبکہ روپے کی قدر 4 فیصد بڑھی۔
رواں مالی سال کے لیے آئی ایم ایف نے پاکستان کا مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 7.6 فیصد رہنے کا تخمینہ ظاہر کیا، جو وفاقی حکومت کے ہدف سے تقریباً 1.1 فیصد زیادہ ہے۔
پاکستان کے ریاستی کاروباری اداروں کے منافع 2014 میں جی ڈی پی کے 0.8 فیصد تھے، تاہم یہ 2020 میں جی ڈی پی کے تقریباً 0.4 فیصد نقصان میں تبدیل ہوگئے، عالمی بینک
واپڈا کی سابق ڈسکوز کے صارفین پر اگست کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق لائف لائن اور کے-الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
حکومت نے 2 سب سے کم تخمینہ شدہ بولیوں کو قبول کر لیا ہے تاکہ لوڈ مینجمنٹ کو اسی سطح پر برقرار رکھا جاسکے جو کہ گزشتہ برس موسم سرما میں تھی، وزیر پیٹرولیم
موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ 50 ہزار روپے سے زیادہ کمانے والے افراد کو بھی ٹیکس میں ریلیف ملنا چاہیے، چیئرمین آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن
حکومت نے تمام ڈسکوز کے بورڈز اراکین کو تبدیل کرنے پر بھی اتفاق کیا، اسمگلنگ اور ڈالر کے بیرون ملک غیرقانونی بہاؤ کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کا بھی عزم کیا۔
چیئرمین ارسا کی زیر صدارت اجلاس میں 29.77 ایم اے ایف پانی کی دستیابی کی بنیاد پر پنجاب اور سندھ کے لیے پانی کے حصے میں 15 فیصد کمی کے تخمینے کی منظوری دی گئی۔
دکانوں پر خریداروں کی آمد کا رجحان بمشکل 25 فیصد رہ گیا ہے، جن میں سے 10 فیصد خریدار کم قیمت والی اشیا خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں، صدر جیولرز ایسوسی ایشن