پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے میرا پیغام کہ انشااللہ آپ یہ ٹورنامنٹ جیتیں گے، پاکستانی عوام یقیناً ورلڈکپ میں ٹیم کی کامیابی کا جشن منائیں گے، نواف بن سعید احمد المالکی کا قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
شائع02 جون 202401:57pm
بطور کھلاڑی بہت کچھ حاصل کیا، پاکستان کو متعدد سیریز میں کامیابی دلوائی لیکن ملک کیلئے آئی سی سی ٹرافی لانا چاہتا ہوں اور یہ خواب ابھی ادھورا ہے جو انشااللہ اس ورلڈکپ میں پورا ہوگا، کپتان قومی ٹیم
ورلڈکپ کا افتتاحی میچ امریکا اور کینیڈا کے درمیان ہوگا، دوسرا میچ ویسٹ انڈیز اور پاپوا نیوگنی، تیسرا میچ نمیبیا اور عمان کے درمیان ہوگا، پاکستان اپنا افتتاحی میچ 6 جون کو امریکا کے خلاف کھیلے گا۔
پاکستان میں کرکٹ کیلئے پیار ، جنون پایا جاتا ہے، گرمیوں میں بھی یہاں ہر جگہ کرکٹ کھیلی جاتی ہے، کھیلوں کیلئے یہ محبت پاکستان اور امریکا میں مشترکہ ہے، ڈونلڈ بلوم کا ویڈیو پیغام
اپریل میں داعش خراسان گروپ (آئی ایس کے) کی جانب سے ٹی20 ورلڈکپ اور خاص طور پر پاکستان، بھارت میچ کے لیے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، ناساو کاؤنٹی پولیس کمشنر
3 میچوں کی سیریز کے ابتدائی 2 میچز میں ویسٹ انڈیز نے 175، 207 ہدف کا کامیاب دفاع کیا، آخری میچ میں 164 رنز ہدف کا14 اوورز میں تعاقب کرکے جنوبی افریقہ کو آسانی سے شکست دے دی۔
آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کیلئے 5 ممالک میں 9 فین پارک بنانے کا اعلان کیا ہے جو میچ سے 90 منٹ پہلے شائقین کیلئے کھول دیے جائیں گے، یہ فین پارک راولپنڈی، نئی دہلی، برمنگھم، جوہانسبرگ اور ٹیکساس میں لگائے جائیں گے۔
تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں مہمان ٹیم نے امریکا کو 10 وکٹوں سے شکست دی، امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 104 رنز بنائے، جس کے جواب میں بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے 12 اوورز میں حاصل کیا
چیئرمین پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی کے عمل پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے لیے جو ٹیم منتخب کی گئی تھی، اس پر تمام سلیکٹرز متفق نہیں تھے لہذا آج شام 7 بجے تک دوبارہ سلیکٹرز کی مشاورت کے بعد اعلان متوقع ہے۔
آسٹریلیا نے یکم مئی کو اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی، البتہ میتھیو شارٹ اور جیک فریزر مگرک ٹریولنگ ریزروز کے طور پر ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔