72 رنز پر ہمارے صرف 2 کھلاڑی آؤٹ تھے، بدقسمتی سے اتنے قریب پہنچ کر بھی ہم میچ نہ جیت سکے، ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، البتہ یہ ایک مشکل پچ تھی اور اس پر 120 رنز کا تعاقب آسان نہیں تھا، گیری کرسٹن
’کرپٹ ٹولے نے میرے ہیرو کو رلادیا‘، نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے ہمارے مہنگے ترین کھلاڑیوں سے اچھی بیٹنگ کی، اب وقت آگیا ہے اگر آپ لوگ کارکردگی نہیں دکھاسکتے تو استعفیٰ دیں اور دیگر کھلاڑیوں کو موقع دیں، صارفین کا ردعمل
پاکستان کو امریکا اور آئرلینڈ کے میچوں کے نتائج پر انحصار کرنا ہو گا، گرین شرٹس کو اب اپنے دونوں میچز جیتنا ہوں گے، قومی ٹیم 11 جون کو کینیڈا اور 16 جون کو آئرلینڈ کے مدمقابل ہوگی۔
عماد وسیم گیندیں ضائع کرتا رہا، اس نے ہرممکن کوشش کی وہ آؤٹ بھی نہ ہو اور بعد میں آنے والے کھلاڑیوں پر زیادہ ایوریج کی وجہ سے دباؤ بھی بڑھتا رہے، سلیم ملک کا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف
’بدقسمتی سے پاکستان نے جیت کے منہ سے شکست چھین لی‘ ، ’اس ٹیم کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے‘، ’قومی ٹیم سے اس معیار کی کرکٹ کھیلنے کی توقع نہیں تھی‘، ’رضوان پر مزید پیسہ اور وقت برباد نہیں کیا جائے‘، شائقین کرکٹ نے تنقید کے نشتر چلادیے
ٹی20 ورلڈکپ میں مجموعی طور پر پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا 8 بار ہوا اور پاکستان کو واحد کامیابی 2021 کے ورلڈکپ میں ملی، ٹی20 میں بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آل آؤٹ ہونے کے باوجود پہلی بار میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔
نیویارک میں روایتی حریفوں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، بارش کے باعث میچ کے ٹاس میں تاخیر کا امکان ہے جب کہ دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔
کامران اکمل نے بھارت کو مضبوط قرار دیا، کسی کو فیورٹ نہیں کہا جاسکتا، دونوں ٹیموں کے پاس ففٹی ففٹی چانسز ہیں، رمیز راجا، غلطی کی گنجائش نہیں اور میچ ہارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، نوجوت سنگھ سدھو
نیویارک میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اگر بارش کی وجہ سے متاثر ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، جو قومی ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ کردے گا۔
ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں بھارت کے خلاف اہم میچ کے لیے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے، آؤٹ آف فارم اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
ایک میچ کے نتیجے پر آپ حریف کی طاقت کا اندازہ نہیں لگاسکتے، پاکستانی ٹیم کم بیک کی صلاحیت رکھتی ہے، یقین ہے پاکستان نے اپنی غلطیوں پر کام کیا ہوگا، کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم
ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں کل نیویارک کے نساؤ اسٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت 13ویں بار مدمقابل ہوں گے، اب تک کے مقابلوں میں بھارتی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے جو 12 میں سے 9 میچز جیت چکی ہے، پاکستان کو صرف 3 میں کامیابی حاصل ہوئی۔
امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں افغانستان کی نیوزی لینڈ کے تاریخی کامیابی کو افغان ٹیم کی اب تک کی بہترین جیت قرار دیا جارہا ہے، جس میں انہوں نے کیویز کو 85 رنز سے شکست دیکر ریکارڈ بک الٹ پلٹ کردی۔
بنگلہ دیش نے 125 رنز کا ہدف ایک اوور پہلے 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، سری لنکا کو ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
افغانستان نے ٹی20 ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں یوگینڈا کو 125 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی اور اب کیویز کو 84 رنز سے شکست دیکر شائقین کرکٹ کو حیران کردیا