ہم نے اس رپورٹ میں 17 خاندانوں، 17 زندہ بچ جانے والے افراد سے بات کی، ریاستی حکام اور سیکیورٹی تجزیہ کاروں سے مؤقف لیا اور عدالتی ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا۔
کرامت علی مختلف مقامی اور علاقائی نیٹ ورکس جیسے پاکستان پیس کولیشن، پاکستان-انڈیا پیپلز فورم فار پیس اینڈ ڈیموکریسی اور ساؤتھ ایشیا لیبر فورم کے بانی رکن تھے۔
جب تک لیبارٹری کے نتائج نہیں آتے تب تک کوئی بھی یقینی طور پر یہ نہیں کہہ سکتا کہ پاؤڈر کیا ہے البتہ زیر بحث پاؤڈر خطرناک کیمیکل ایجنٹس میں سے ایک ہوسکتا ہے۔
مریم نواز نے اب تک جو کچھ حاصل کیا ہے اس میں سے زیادہ تر ان کے والد کے حق کی لڑائی ہے، لیکن پہلی خاتون وزیراعلیٰ کا حلف اٹھاتے ہی وہ اب صرف اپنے باپ کی بیٹی نہیں رہ سکتیں۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی قومی اسمبلی کی نشستوں پر برتری، ایسے میں پی ٹی آئی کے پاس کیا آپشنز موجود ہیں؟ آئیے اس سوال کا جواب معروف تجزیہ کاروں سے جانتے ہیں۔