اگر بجلی سستی کرنی ہے تو پیداوار سے زیادہ توجہ بجلی کی ترسیل کے نظام پر دینا ہوگی تاکہ نئے قائم ہونے والی بجلی کے پلانٹس سے اور نیشنل گرڈ کے درمیان رابطہ قائم کیا جاسکے۔
ان دونوں کے درمیان معاشی پالیسی پر ہی اختلاف نہیں بلکہ یہ بھی محسوس ہوا کہ اسحٰق ڈار اپنی ہی جماعت میں ابھرتے ہوئے وزارتِ خزانہ کے امیداوار سے خوفزدہ ہیں۔
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد مجموعی طور پر ایک امن کی فضا قائم ہوئی ہے۔ اس وجہ سے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔