دنیا سعودی عرب کے ولی عہد انتقال کرگئے، رپورٹ ایک مقامی ٹی وی کے مطابق شہزادہ نائف بن عبدالعزیزالسعود اناسی سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
دنیا مصر میں صدارتی انتخابات کے دوسرا مرحلہ اخوان المسلمون کے امیدوار محمد مرسی اس مرحلے میں بھی مضبوط ترین امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔
پاکستان خیبرایجنسی میں دھماکہ، تینتیس افراد ہلاک مقامی انتظامیہ کے سربراہ کے مطابق لنڈی کوتل کے بازار میں ہونے والے دھماکے میں پچاس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
پاکستان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت نواسی روپے روپے اکیاون پیسے ہوگئی ہے۔
دنیا امریکی سینیٹر کی پاکستان کی امداد روکنے کی تجویز مسترد سینیٹر پال نے بجٹ ترجیحات پر بحث کے دوران تجویز دی کہ پاکستان کی امداد ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کردی جائے۔
پاکستان شمالی وزیرستان میں چوبیس گھنٹوں میں دو ڈرون حملے جاسوس طیارے نے میرانشاہ میں مکان اور گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں عورتوں اور بچّوں سمیت سات افراد ہلاک۔
دنیا 'نیٹو رسد پر پاکستان سے تیکنیکی امور طے پا گئے ' پنٹاگون کے مطابق اسلام آباد سے مذاکراتی ٹیم کی واپسی کا مطلب مذاکرات کی ناکامی نہیں۔
پاکستان پاکستان، امریکا اپنے معاملات خود طے کریں، برطانیہ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ برطانیہ دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کا مصالحتی کردار ادا کرنا نہیں چاہتا۔
پاکستان امریکہ کی مذاکراتی ٹیم کی وطن واپسی نیٹو رسد کی بحالی پر مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر واشنگٹن نے مذاکراتی ٹیم واپس بلالی ۔
دنیا شامی فوجی کے ہاتھوں مزید بارہ افراد ہلاک انسانی حقوق کے مبصرین کے مطابق حکومتی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں میں نو عورتیں اور تین بچے بھی شامل ہیں۔
دنیا پاکستان کیخلاف صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے: پنیٹا امریکی سیکریٹری دفاع جنگ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے پر ہیں۔
کھیل محمد آصف برطانوی جیل سے رہا ایک سال قید کی سزا پانے والے آصف آدھی مدت پوری ہونے کے بعد آج کینٹربری جیل سے رہا کر دیے گئے۔
Zahid Hussain ’آج بلوچستان میں جو کچھ ہورہا ہے وہ ہماری دہائیوں کی ناقص پالیسیز کا نتیجہ ہے‘ زاہد حسین