بی بی سی کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ 6 جنوری 2021ء کو کیپیٹل ہِل پر حملے سے قبل کی گئی تقریر کو ایڈٹ کر کے نشر کیا گیا جس کے نتیجے میں ناظرین گمراہ ہوئے۔
جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر چار ملزمان ردا جدون، اس کے شوہر وحید عرف بِلّا، ندیم اور پرویز کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جن میں سے پرویز نے جرم کا اعتراف کیا۔
واقعے کے بعد سے سبز رنگ کی پاکستانی کرکٹ جرسی میں ایک مسکراتے ہوئے شخص کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔ تاہم یہ تصویر دراصل ایک 'دوسرے نوید اکرم' کی فیس بک پروفائل سے لی گئی تھی۔
اس خفیہ کارروائی میں امریکی اور بھارتی کوہ پیماؤں نے نندا دیوی، بھارت کے دوسرے بلند ترین پہاڑ پر چڑھ کر ایک جوہری توانائی سے چلنے والے نگرانی اسٹیشن کو نصب کرنا تھا تاکہ چین کے میزائل پروگرام کی نگرانی کی جا سکے۔
آئین و جمہوریت کی کھلی خلاف ورزی کرنے والوں سے کون پوچھے گا، ’فارم 47‘ کے ذریعے مسلط کیے جانے والوں اور ان کے سہولت کاروں کا احتساب کون کرے گا، حافظ نعیم الرحمٰن
عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا، انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کیے گئے اہم اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈان پاکستان کے معتبر ترین میڈیا اداروں میں شامل ہے اور سرکاری اشتہارات کی بندش ادارے کو مالی طور پر مفلوج کرنے کے مترادف ہے۔