پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے آج پارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں صوابی میں آٹھ فروری کوہونےوالے جلسے کےبارے میں مشاورت کی جائے گی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ غیرملکی آقاؤں کی پراکسی بنےعناصرکو اچھی طرح جانتےہین۔قوم اور مسلح افواج کی مشترکہ قوت سےدوست نمادشمنوں کوہرصورت شکست دینگے۔
سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار نذرعباس کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا ۔کمیٹیزکےاختیار پر فل کورٹ تشکیل دینے کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی گئی۔