سائنسدانوں کے مطابق دریا میں پانی کا معیار جانچنے کا سب سے اہم ذریعہ میٹھے پانی کی ڈولفنز کی صحت اور ان کی بقا ہوتی ہے جبکہ دریائے سندھ میں صورت حال تشویش ناک ہے۔
طوفان بننے کی صورت میں کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، سمندر میں طغیانی کا خدشہ ہے، ساحلی علاقوں ابراہیم حیدری، مبارک ولیج میں پانی آبادی میں آسکتا ہے، چیف میٹرولوجسٹ
حالیہ برسوں میں کم عمر لڑکیوں کی شادیوں کی شرح کم ہو رہی تھی تاہم 2022 میں سندھ میں سیلاب کے بعد معاشی عدم تحفظ کی وجہ سے ’مون سون کی دلہنوں‘ کا نیا رجحان پیدا ہوا۔
مون سون سسٹم کا زیادہ تر رخ وسطی، بالائی سندھ اور بلوچستان کی جانب ہو رہا ہے جس کی وجہ سے کراچی اور زیریں سندھ کے اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
نالہ لئی کی سطح بلند ہونے کے باعث فلڈ کنٹرول روم نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کناروں کے قریب بسنے والوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی جبکہ ایک لڑکا نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔