کمزور پوزیشن میں اب کسی ملک سے بات نہیں کریں گے، پاکستان ہدف سے 40 فیصد کم آلودگی پھیلاتا ہے، زیادہ آلودگی ترقی یافتہ ممالک پھیلا رہے ہیں، پریس کانفرنس سے خطاب
ایسا نہیں ہو سکتا کہ سنگل بینچ کا کیس اٹھا کر ڈویژن بینچ میں لگا دیں، قائم مقام چیف جسٹس انتظامی سائیڈ پر ایسا کوئی آرڈر نہیں کر سکتے، جسٹس محسن اختر کیانی
پیپلز پارٹی کے ساتھ گھر والی بات ہے، نہروں سمیت دیگر مسائل حل کرلیں گے، اللہ تعالیٰ صدر مملکت کو صحت دے، لاہور میں مغلپورہ ریلوے ورکشاپ کے دورے میں گفتگو
ممنوع جگہوں پر جانے پر ملٹری ٹرائل شروع ہوئے تو کسی کا بھی ملٹری ٹرائل کرنا بہت آسان ہوگا، ملٹری ٹرائل کے لیے آزادانہ فورم کیوں موجود نہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل
پنجاب کے تمام ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو ریلیاں نکالنے، ویڈیوز قیادت کو ارسال کرنے کی ہدایت، کارکن بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وفاداری کا ثبوت دیں گے، عالیہ حمزہ
بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد واہگہ بارڈر پہنچ گئی، پہلی بار ریکارڈ 7 ہزار سے زائد یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے، پاکستان نے دل جیت لیے، سکھ جتھہ لیڈرز کا اظہار خیال
کے ایس ای 100 انڈیکس صبح 9 بج کر 33 منٹ پر 2.92 فیصد اضافے کیساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 891 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا، جو گزشتہ روز ایک لاکھ 14 ہزار 153 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپیل پر محفوظ فیصلہ سنایا، سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل خاتون اشبا کامران نے دائر کر رکھی تھی۔
دہشت گردوں نے سریاب میں مستونگ روڈ پر شیخ زید ہسپتال کے قریب پولیس موبائل کو نشانہ بنایا، واقعے میں موبائل کا ڈرائیور زخمی، وزیراعلیٰ کی بزدلانہ حملے کی مذمت
واقعہ پاور ہاؤس چورنگی پر پیش آیا، ریس لگانے والے نوجوان ڈمپر ڈرائیور نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری اور پھر فرار ہونے کی کوشش میں 2 موٹرسائیکلوں کو روند دیا، ڈمپر ڈرائیورز کا احتجاج، 19 افراد گرفتار
متنازعہ جوہری پروگرام پر ایرانی جوہری توانائی تنظیم اور ایک فرد سمیت پانچ اداروں پر اضافی اختیارات کے تحت پابندیاں عائد کی جارہی ہیں، امریکی وزارت خزانہ
امریکی صدر کے 104 فیصد ٹیرف کے جواب میں چین نے امریکی مصنوعات پر 84 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا تھا، ٹرمپ نے چینی درآمدات پر مزید 21 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔