• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

سابق وزیر اعظم عمران خان کی ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد

شائع November 6, 2024
— فائل فوٹو: وزیراعظم انسٹاگرام
— فائل فوٹو: وزیراعظم انسٹاگرام

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے گرفتار بانی چیئرمین عمران خان نے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے تصدیق شدہ ایکس اکاؤنٹ پر ان سے منسوب بیان میں کہا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود امریکی عوام کی رائے برقرار ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ امید ہے کہ نومنتخب صدر ٹرمپ جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے باہمی احترام پر مبنی پاک امریکا تعلقات کے لیے اچھے ثابت ہوں گے۔

بانی پی ٹی آئی سے منسوب بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ ہمیں امید ہے وہ عالمی سطح پر امن، انسانی حقوق اور جمہوریت کو فروغ دیں گے’۔

دریں اثنا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے بھی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدارت کے امیدوار جے ڈی وانس کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

عمر ایوب نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ’امید ہے کہ یہ ٹیم پاکستانی عوام اور امریکی عوام کے درمیان بہتر تعلقات کو فروغ دے گی‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024