• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm

آزادی ہر کسی کا حق ہے، کم کارڈیشین کا فری فلسطین کے نعرے پر جواب

شائع May 9, 2024
—فوٹو: ٹی ایم زیڈ
—فوٹو: ٹی ایم زیڈ

امریکی ٹی وی اسٹار، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ماڈل کم کارڈیشین کی جانب سے فلسطین کے حق میں نعرے لگانے والی خاتون کے جواب میں آزادی ہر کسی کا حق ہے کہنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

شوبز ویب سائٹ ٹی ایم زیڈ کے مطابق جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں منعقد ایک تقریب کے دوران جب کم کارڈیشین نے خطاب کرنا شروع کیا تو ایک خاتون نے فری فلسطین کے نعرے لگانا شروع کیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم کارڈیشین کا سیشن سننے کے لیے پورا حال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور ہر کوئی خاموشی سے ٹی وی اسٹار کی باتیں سن رہا تھا۔

کم کارڈیشین کے اسٹیج پر موجودگی کے دوران ہی ہال میں موجود ایک خاتون نے فری فلسطین کے نعرے لگانا شروع کیے، جس وجہ سے لوگ حیران رہ گئے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں مسلسل فری فلسطین کے نعرے گونجنے کے بعد منتظمین کو کم کارڈیشین سے معذرت کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جس پر اداکارہ کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ کوئی بات نہیں۔

احتجاج کرنے والی خاتون کی جانب سے مسلسل فری فلسطین کے نعرے لگائے جانے کے بعد کم کارڈیشین نے مختصر کہا کہ ہر کسی کو آزادی کا حق حاصل ہے اور ہر کسی کو آزاد ہونا چاہئیے۔

کم کارڈیشین کی جانب سے ہر کسی کو آزادی کا حق حاصل ہے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024