• KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm
  • KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے، نومولود بچے سمیت 200 فلسطینی شہید

شائع January 3, 2024
فائل فوٹو: مُعْتَز عزايزة
فائل فوٹو: مُعْتَز عزايزة

غزہ میں حملے بدستور جاری ہیں، اسرائیل نے خان یونس میں فلسطینی ہلال احمر کی عمارت پر بمباری کرکے نومولود سمیت 5 افراد کو شہید کردیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 200 افراد مارے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے مغازی اور نصیرت میں رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا، فلسطینی ہلال احمر کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو کلپ میں غزہ میں امدادی تنظیم کے ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی فورسز کے مہلک حملے کے بعد خوف و ہراس میں لوگ بھاگتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ہلال احمر کی عمارت میں پناہ لینے والے ایک نوزائیدہ بچے سمیت پانچ شہری اسرائیل کی جانب سے ہونے والے حملے میں مارے گئے، جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

چوبیس گھنٹوں میں 200 فسلطینی اسرائیلی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے، شہدا کی تعداد 22 ہزار 185 ہوگئی۔

دوسری جانب امریکا نے اسرائیلی وزرا کی جانب سے فلسطینیوں کو غزہ سے نکل جانے کے بیان کی مذمت کی ہے، ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے اسرائیلی وزرا کا بیان اشتعال انگیز اورغیرذمہ دارانہ قرار دے دیا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024