• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد 25 افراد کے لیے اسکاٹ لینڈ میں پلاٹ کا تحفہ

شائع March 25, 2022
آسکر ایوارڈز کی تقریب 25 اپریل 2021 کو ہوگی— اے پی فائل فوٹو
آسکر ایوارڈز کی تقریب 25 اپریل 2021 کو ہوگی— اے پی فائل فوٹو

آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد ہر فرد تو اسے جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکتا مگر وہ خالی ہاتھ بھی گھر نہیں جائیں گے۔

دنیائے فلم کے اس سب سے بڑے ایوارڈز کی اہم ترین کیٹیگریز کے لیے نامزد 25 افراد کو ایک لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کا بیگ دیا جائے گا۔

لاس اینجلس کی کمپنی ڈسٹینٹیو ایسٹس کی جانب سے ہر سال انعامات سے بھرا بیگ بہترین اداکار، اداکارہ، بہترین معاون اداکار اور اداکارہ اور بہترین ڈائریکٹر کے لیے نامزد ہونے والے افراد کو دیا جاتا ہے۔

تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس سال ول اسمتھ اور دیگر بڑے ناموں کو بھی گفٹ بیگ ملے گا جس کا خاص تحفہ اسکاٹ لینڈ میں ایک پلاٹ ہوگا جس کے ساتھ خطاب بھی دیا جائے گا۔

اس پلاٹ کا رقبہ کتنا ہوگا یہ تو واضح نہیں کیا گیا مگر اس کے لیے ڈسٹینٹیو ایسٹس سے شراکت کرنے والی کمپنی ہائی لینڈ ٹائٹلز نے عندیہ دیا ہے کہ یہ پلاٹس ایک اسکوائر فٹ سے 100 اسکوائر فٹ کے درمیان ہوں گے۔

ہر پلاٹ کے ساتھ Laird، لارڈ یا لیڈی آف Glencoe کا خطاب بھی دیا جائے گا۔

اس تحفے کے ساتھ اسکاٹ لینڈ کے Turin کیسل میں خصوصی قیام کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا، جس کے ساتھ بٹلر سروس بھی دستیاب ہوگی۔

اسکاٹ لینڈ کا Turin کیسل — فوٹو بشکریہ ڈسٹینٹیو ایسٹس
اسکاٹ لینڈ کا Turin کیسل — فوٹو بشکریہ ڈسٹینٹیو ایسٹس

خیال رہے کہ اس بیگ کو دینے والی کمپنی کا اکیڈمی آف موشن پکچرز اینڈ سائنسز سے کوئی تعلق نہیں اور اس کی جانب سے ہر سال اس طرح کے مہنگے تحائف دیئے جاتے ہیں۔

آسکر ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد 27 مارچ کو ہوگا (پاکستانی وقت کے مطابق 28 مارچ کو علی الصبح)۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024