• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

سیالکوٹ: انڈین فوج کی فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد ہلاک

شائع August 23, 2014

سیالکوٹ: ہندوستانی فوج کی جانب سے رات گئے چارواہ اور چپرال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک اور چار افراد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ سےمتعددمویشی بھی ہلاک ہوگئے ہیں اور کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

اخباری اطلاعات کے مطابق ہندوستانی افواج کی فائرنگ اور گولہ باری سے گاؤں جاجراں گڑی کا رہائشی 60 سالہ امداد حسین ہلاک ہوگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے ہندوستانی افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، کل جمعہ 22 اگست کی علی الصبح چارواہ سیکٹر پر ہی بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی گئی تھی، جس سے متعدد مکانات تباہ ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ ہندوستان کسی معقول وجہ کے بغیر پاکستان کے ساتھ خارجہ سیکریٹریوں کی سطح کے مذاکرات کو منسوخ کرچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024