• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

جمہوریت کے استحکام کیلئے متحدہ کا مقامی حکومتوں کے قیام کا مطالبہ

شائع August 3, 2014
رہنما متحدہ قومی موومنٹ ڈاکٹر فاروق ستار۔۔۔فائل فوٹو
رہنما متحدہ قومی موومنٹ ڈاکٹر فاروق ستار۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل کا واحد حل مقامی حکومتوں کا قیام ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل مقامی حکومتیں ہی حل کرسکتی ہے، سندھ کی صوبائی حکومت نے اگر مقامی حکومتوں کے قیام کی بات نہ مانی تو سڑکوں پر بھی آسکتے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام جیسے بنیادی مسئلے کو اب حل کر لینا چاہیے اس کے لیے ایک موثر، آزاد اور طاقتور بلدیاتی نظام قائم کرنا چاہیے۔

کراچی میں شہری مسائل کے حل کی مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے فاروق ستار نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ و دیگر اعلیٰ حکام سے مقامی حکومتوں کے قیام پر بات کریں گے اور اگر پھر بھی مقامی حکومتوں کا مسئلہ حل نہ ہوا تو 14اگست کو سڑکوں پر آنے کا اعلان بھی کیا جا سکتا ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سی ویو سانحے پر بھی پالیسی سازوں کو سوچنا پڑے گا اور ذمے داری کسی ایک ادارے کو لینا ہی ہوگی۔

سیاسی صورتحال پر متحدہ کے رہنما نے کہا کہ ملک کو انتشار کی جانب دھکیلا جا رہا ہے، اختلافات تیزی سے بڑھ رہے ہیں، عوام کو سیاسی جمہوری عمل میں پوراحصہ دینے کا راستہ نکالنے کی ضرورت ہے۔

فاروق ستار نے سوال کیا کہ عوام کے مسائل 68برس سے کیوں حل نہیں کیے گئے؟ حکام کو اس جانب توجہ دینا ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024