• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

سیلاب کی پیشگی اطلاع، ہندوستان سے بات کی جائےگی

شائع July 1, 2014 اپ ڈیٹ July 2, 2014
فوٹو۔۔۔پی پی آئی
فوٹو۔۔۔پی پی آئی

اسلام آباد : چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سعید حلیم نے کہا ہے کہ رواں برس خیبرپختونخوا، کشمیر اور شمالی پنجاب میں زیادہ بارش ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران سعید حلیم نے بتایا کہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ہندوستان سے بات کریں گے، طوفانی بارش اور سیلاب کے نقصانات سے محفوظ رہنے کے لیے اقدامات آخری مراحل میں ہیں۔

سعید حلیم کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ضلعی سطح پر منصوبہ بندی کی جارہی ہے، رواں برس سندھ اور جنوبی پنجاب میں زیادہ بارشوں کا امکان نہیں ہے جبکہ خیبرپختونخوا، کشمیر اور شمالی پنجاب میں بارشیں زیادہ ہوں گی۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ ممکنہ طور پر سیلاب سے متاثر ہونے والے 51 ضلعوں کی نشاندہی کر دی ہے، محکمہ انہار سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں اس سلسلے میں فورتھ نیشن فلڈ پروٹکشن پروگرام بنایا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024