• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کے لیے سندھ کی امداد

شائع July 1, 2014
سندھ کے وزیراعلٰی قائم علی شاہ آرمی چیف راحیل شریف سے جی ایچ کیو پر ملاقات کررہے ہیں۔ —. فوٹو اے پی پی
سندھ کے وزیراعلٰی قائم علی شاہ آرمی چیف راحیل شریف سے جی ایچ کیو پر ملاقات کررہے ہیں۔ —. فوٹو اے پی پی

اسلام آباد: کل پیر کے روز سندھ کے وزیرِ اعلٰی سید قائم علی شاہ نے وزیراعظم نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور دونوں کو پانچ پانچ کروڑ روپے کے چیکس شمالی وزیرستان سے بے گھر ہونے والے افراد کی امداد کے لیے پیش کیے۔

ایک فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ ’’وزیرِ اعلٰی سندھ نے جی ایچ کیو میں جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور انہیں پانچ کروڑ روپے کا چیک حکومت سندھ کی جانب سے نقلِ مکانی پر مجبور ہونے والے افراد کے لیے پیش کیا۔‘‘

قائم علی شاہ نے بے گھر افراد کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ان کے بہترین مفاد میں ہرممکنہ امداد فراہم کرے گی۔

ترجمان نے کہا کہ ’’وزیراعلٰی نے مسلح افواج اور آپریشن ضربِ عضب کے لیے سندھ کے عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔‘‘

وزیرِ اعلٰی نے پانچ کروڑ روپے کا دوسرا چیک وزیراعظم ہاؤس پر ایک اجلاس کے دوران پیش کیا۔

وزیراعلٰی سندھ قائم علیشاہ آئی ڈی پیز کی امداد کے لیے وزیراعظم نواز شریف کو پانچ کروڑ روپے کا چیک پیش کررہے ہیں۔ —. فوٹو اے پی پی
وزیراعلٰی سندھ قائم علیشاہ آئی ڈی پیز کی امداد کے لیے وزیراعظم نواز شریف کو پانچ کروڑ روپے کا چیک پیش کررہے ہیں۔ —. فوٹو اے پی پی

اے پی پی کے مطابق قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما زمرد خان بھی اس اجلاس میں شریک تھے۔

خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلٰی پرویز خٹک نے حکومت سندھ کے اقدام کی تعریف کی۔

اسی دوران انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے پیر کے روز بتایا کہ چھتیس ہزار آٹھ سو چار خاندان جو چار لاکھ چھپن ہزار دو سو بانوے افراد پر مشتمل ہیں، کو بطور آئی ڈی پیز کے رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔ لیکن ان میں سے زیادہ تر بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت میں اپنے رشتہ داروں کے پاس مقیم ہیں۔ صرف چند سو گھرانوں نے ان کے لیے قائم کیے گئے کیمپوں میں رہائش کا فیصلہ کیا ہے۔

بنوں، ڈی آئی خان اور ٹانک میں راشن اور امداد کی تقسیم کے لیے چھ مراکز قائم کردیے گئے ہیں، اور ہر خاندان کو پندرہ ہزار روپے نقد اور ایک مہینے کا راش فوج کی جانب سے فراہم کیا جارہا ہے۔

دو لاکھ اکیس ہزار رجسٹرڈ آئی ڈی پیز کو پولیو سے حفاظت کے قطرے پلا کر انہیں پولیو سے محفوظ کردیا گیا ہے اور مختلف شہروں میں بتیس مراکز امداد اکھٹا کرنے کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024