دریائے سندھ سے 6 کینال کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، 72 گھنٹوں میں کینال نکالنے کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو پنجاب سندھ بارڈر بھی بند کریں گے، عامر نواز وڑائچ
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آج ہم نے 6 وکلا کے نام دیے تھے لیکن ملاقات کے لیے ان لوگوں کے نام فائنل کیے گئے جن کے نام ہماری طرف سے نہیں گئے، سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی
چند عناصر کی جانب سے میڈیا کوریج اور خبروں کی سرخیوں میں رہنے کیلئے گمراہ کن اور اس نوعیت کی بے بنیاد خبروں کی تردید کی جاتی ہے، حکام سینٹرل جیل اڈیالہ
گورکھپور ناکے پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے ملاقات نہ کروانے پر احتجاج کیا، پولیس کی جانب سے دو بہنوں اور کزن قاسم نیازی کی بانی سے ملاقات کرانے کی آفر کی گئی۔
عوام کے پیروں کے نیچے وسیع معدنی ذخائر، ہاتھوں میں مہارت اور شفاف معدنی پالیسی کے ہوتے ہوئے مایوسی اور بے عملی کی کوئی گنجائش نہیں، جنرل عاصم منیر کا پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم سے خطاب
یکم اپریل سے اب تک افغانستان واپس بھیجے جانیوالے تارکین وطن کی مجموعی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی، پختونخوا سے 13 ہزار اور پنجاب سے 4 ہزار 227 افغان واپس بھیجے گئے
ٹورنٹو جانے والے مسافر عرفان الحق کے بیگ کو اسکیننگ کے دوران مشکوک قرار دیا، دستی تلاشی میں 70 ہزار امریکی ڈالر، 2200 کینیڈین ڈالر، ایک لاکھ 60 ہزار روپے ملے، اے ایس ایف
رہائشی علاقوں میں اسکولوں اور ہسپتالوں کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں سے ماحول میں خرابی پیدا ہوگی، ترمیم واپس لیکر شراکت داروں سے مشاورت کی جائے، سینئر وائس چیئرمین آباد
اٹارنی جنرل بتائیں ایکس کی بندش کے نوٹیفیکشن کی کیا قانون حیثیت ہے؟ آئندہ سماعت پر مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہوں، قانونی امور پر روشنی ڈالیں، چیف جسٹس عالیہ نیلم کے ریمارکس
این ایچ اے کو تحلیل اور ہائی ویز صوبوں کے حوالے کردیں، کراچی سکھر موٹروے کیلئے پیسے نہیں تو لاہور ساہیوال موٹروے پر کیسے خرچ کر رہے ہیں؟، سینیٹر قرۃ العین
شہر میں بڑھتے ٹریفک حادثات پر انتہائی افسردہ ہوں، انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل برداشت ہے، ماؤں کی گودیں اجڑ رہی ہیں، حادثات کی روک تھام چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ
حکومت سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد، وفاقی وزرا، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھی شرکت
قانون واضح ہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر ہوگا، ٹرائل کورٹ میں ملزمان کیخلاف دیگر درج مقدمات کی وجہ سے حقوق متاثر نہ ہوں، چیف جسٹس
3 لاکھ 80 ہزار طلبہ امتحان میں شریک، واٹس ایپ گروپوں کے ایڈمن اور ممبران کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائیگا، ایف آئی اے کارروائی کرے گی، ناظم امتحانات ظہیرالدین بھٹو
فیصلے پر عمل درآمد ہوا تو مقامی سطح پر کپاس ایک ہزار روپے فی من تک مہنگی ہوگی، درآمدات میں کمی، کپاس اور دھاگے کی درآمد پر خرچ ہونیوالا زرمبادلہ بچے گا، تجزیہ کار
9 مئی 2023 کے واقعات میں فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، ملکی سلامتی اور سالمیت کو براہ راست خطرہ لاحق تھا، مقدمات بدنیتی کی بنیاد پر نہیں بنائے گئے، وکیل خواجہ حارث