• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں دو ھماکے، چھ افراد زخمی

شائع February 15, 2014
انتدائی تفصیلات کے مطابق یہ دھماکے اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد تھانے کے قریب ہوئے ہیں۔—فائل فوٹو۔
انتدائی تفصیلات کے مطابق یہ دھماکے اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد تھانے کے قریب ہوئے ہیں۔—فائل فوٹو۔

کراچی: پاکستان کے تجارتی حب کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں آج ہفتے کی صبح دو دھماکوں سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔

انتدائی تفصیلات کے مطابق یہ دھماکے اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد تھانے کے قریب ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق پہلا دھماکہ مومن آباد تھانے کے قریب ایک گاڑی میں ہوا۔

اس کے فوراً بعد کچھ فاصلے پر ایک دوسرا دھماکہ ہوا۔

دھماکوں سے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نٹ بولٹ اور چھرے بھی ملیں گے۔

زخمی ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ایمبولنسز کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس و رینجرز کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا جب گزشتہ دو روز کے دوران کراچی پولیس اور رینجرز کو شدت پسندوں نے نشانہ بنایا تھا۔

گزشتہ روز جمعہ کو شہر کے علاقے قیوم آباد میں سی ایریا میں ایک خودکش حملہ آور نے رینجرز کے کمانڈرز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہا۔

رینجرز کے مطابق حملہ آور کی عمر تقریباً 20 سال تھی جس نے گاڑی کے نزدیک آکر خود کو دھماکے سے اڑایا تھا۔

اس واقعہ سے بھی ایک روز قبل کراچی میں پولیس کی بس پر حملہ کیا گیا تھا جس میں کم سے کم 13 پولیس اہلکار ہلاک 47 زخمی ہوگئے تھے۔

شاہ لطیف ٹاؤن میں واقع رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ہوئے اس دھماکے میں بارود سے بھری گاڑی کا استعمال کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ کراچی میں پولیس ورینجرز پر حملوں میں تیزی ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024