• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

خوشاب سے ن لیگ، ہری پور سے پی ٹی آئی کامیاب

شائع January 23, 2014 اپ ڈیٹ January 24, 2014
۔ —. فائل فوٹو
۔ —. فائل فوٹو

خوشاب: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوارعذیر محمد خان نے خوشاب کے حلقہ این اے 69 سے قومی اسمبلی کا ضمنی انتخاب جیت لیا۔

جمعرات کو غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق عذیر محمد خان نے 92 ہزار805 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمر اسلم نے 71 ہزار197 ووٹ حاصل کئے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 69 کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور شام کو پرامن طور پر ختم ہوگئی۔

حلقہ بھر کے کسی بھی پولنگ سٹیشن پرکسی ناخوشگوار واقعہ کے رونما ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اس حلقہ کے رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد3 لاکھ 37 ہزار654 ہے۔

ہری پور سے پی ٹی آئی کامیاب

ضلع ہری پور کے حلقہ پی کے 50 کا ضمنی الیکشن اکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے جیت لیا۔

پی ٹی آئی کے امیدوار اکبرایوب خان غیر سرکاری نتائج کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوگئے ، مسلم لیگ(ن) کے امیدوار دوسرے نمبر پر رہے۔

ضلع ہری پور کے حلقہ پی کے 50 پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار اکبرایوب خان نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

غیرحتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار اکبرایوب خان نے 25 ہزار671 ، مسلم لیگ(ن) کے قاضی محمد اسد نے 19 ہزار969 ووٹ لے کر دوسری جبکہ آزاد امیدوار بابر نواز خان نے 19 ہزار417 ووٹ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024