• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

افغانستان: طالبان کا نیٹو آئل ٹینکروں پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک

شائع December 18, 2013
حکام کے مطابق  تین خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے متعدد آئل ٹینکروں میں آگ لگ گئی اور باقی حملہ آوروں نے ایک کمپاؤنڈ پر قبضہ کرلیا۔
حکام کے مطابق تین خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے متعدد آئل ٹینکروں میں آگ لگ گئی اور باقی حملہ آوروں نے ایک کمپاؤنڈ پر قبضہ کرلیا۔

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کو پاکستانی سرحد کے قریب نیٹو کے لیے تیل لے جانے والے آئل ٹینکروں پر خودکش حملے اور اس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں ایک افغان پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

عالمی خبررساں ادارے اے ایف پی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً تین گھنٹوں تک جاری رہا۔

افغان صوبے ننگرھار میں ایک ترجمان احمد ضیاء عبدالزئی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا، جب نیٹو کے آئل ٹینکر طورخم سرحد پار کررہے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستانی سرحد پر طورخم کے راستے پڑوسی ملک افغانستان میں نیٹو افواج کو سامانِ کی نقل و حمل کی جاتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پہلے تین خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے متعدد آئل ٹینکروں میں آگ لگ گئی اور باقی حملہ آوروں نے ایک کمپاؤنڈ پر قبضہ کرلیا۔

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ فائرنگ کے تبادلہ میں حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان نے ذبیح اللہ مجاہد کہا کہنا ہے کہ اس واقعے کے پیچھے طالبان باغیوں کا ہاتھ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024