• KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm
  • KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm

کراچی میں فائرنگ، دو بھائیوں سمیت تین افراد ہلاک

شائع December 7, 2013
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی: کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب فائرنگ سےدو بھائیوں سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے، مقتولین کا تعلق کسی سیاسی یا مذہبی جماعت سے نہیں ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب جمعہ کو رات گئے ہوٹل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو سگے بھائیوں اور ان کے کزن کو ہلاک کر دیا۔

ہلاک ہونے والے بھائیوں کی شناخت طالب احمد اور ساجد احمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مقتول کاشف احمد ان کا قریبی رشتے دار تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق تینوں افراد ہوٹل پر کھانا کھارہے تھے کہ اسی دوران نامعلوم ملزمان نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

واقعے کےبعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی جبکہ متقولین کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بظاہر یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ لگتا ہے کہ جہاں میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد اہل سنت والجماعت کے ہمدرد تھے لیکن دوسری جانب متقولین کے بھائی نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے۔

مقتولین کےبھائی کا کہنا ہے کہ ان کا کسی سیاسی یامذہبی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، وہ گزشتہ 20 برس سے مسکن چورنگی پر کاروبار کررہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے اور ہم واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024