• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اعزاز چوہدری سیکریٹری خارجہ مقرر

شائع December 5, 2013
اعزاز چوہدری جوبیلجیم اور یورپین یونین میں پاکستان کے سفیر اور وزارت خارجہ کے تاحال ترجمان تھے، انہیں اگلے سیکریٹری خارجہ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ —. فائل فوٹو
اعزاز چوہدری جوبیلجیم اور یورپین یونین میں پاکستان کے سفیر اور وزارت خارجہ کے تاحال ترجمان تھے، انہیں اگلے سیکریٹری خارجہ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ —. فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے بدھ چار دسمبر کو اگلے سیکریٹری خارجہ کی تقرری کے اپنے پچھلے فیصلے کو واپس لیتے ہوئے اعزاز چوہدری کو جلیل عباس جیلانی کی جگہ سیکریٹری خارجہ مقرر کیا ہے، جو امریکا کے لیے پاکستان کے سفیر بن کر واشنگٹن جاچکے ہیں۔

تاحال جرمنی میں بطور سفیر تعینات عبدالباسط کو اس سے پہلے اگلے سیکریٹری خارجہ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

اگرچہ اس تقرری کے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تھا، یہ سب جانتے تھے کہ عبدالباسط کا انتخاب محکمہ خارجہ میں اعلٰی سطح کے عہدے کے لیے کیا جاچکا ہے۔

عبدالباسط ملک واپس لوٹ کر اپنی نئی ذمہ داریوں کو سنبھالنے کے لیے تیار تھے اور انہیں جرمن قیادت سے الوداعی ملاقات بھی کرلی تھی۔

تاہم اب کہا جارہا ہے کہ اعزاز چوہدری جوبیلجیم اور یورپین یونین میں پاکستان کے سفیر اور وزارت خارجہ کے تاحال ترجمان تھے، انہیں اگلے سیکریٹری خارجہ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024