• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

کراچی کی حلقہ بندیاں سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

شائع December 4, 2013
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے  رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، فائل فوٹو۔۔۔۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، فائل فوٹو۔۔۔۔

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) نے کراچی میں ہونے والی نئی حلقہ بندیوں کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے جنوبی اور مشرقی اضلاع میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف پٹیشن ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے بدھ کے روز بیرسٹر فروغ نسیم کے ہمراہ دائر کی۔

ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے نئی حلقہ بندیوں کو آئین کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیئےغلط حلقہ بندیاں کی گئیں ۔

انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کو یونین کمیٹی کا درجہ دیا گیا ہے۔ ان کی تجویز تھی کہ یونین کونسل یکساں آبادی کی تقسیم پر مشتمل ہونی چاہئے۔

ستار کا کہنا تھا بعض حلقوں میں دوسروں کے مقابلے میں زیادہ نمائندگی دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ بلدیاتی انتخابات سندھ حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان کراچی کے جنوبی اور مشرقی اضلاع میں حلقہ بندیوں کے معاملے پر تنازعے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئے تھے۔

الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان انتیس نومبر کو متوقع تھا لیکن سندھ حکومت کمیشن کی طرف سے اٹھائیس نومبر تک دی گئی ڈیڈ لائن تک بلدیاتی انتخابات سے متعلق قواعد وضوابط اور حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن فراہم کرنے میں ناکام رہی تھی۔

کمیشن اب سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان گیارہ دسمبر کو کرے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

محسن وحدانی Mohsin Vehdani Dec 05, 2013 04:06am
بہت اچھا کیا بھائی۔ یہ پی پی پی والے لوکل گورنمنٹ کے لیے ذرا بھی سنجیدہ نہیں اور مختلف چالبازیاں کھیل کر وقت گزارنا چاہتے ہیں جیسے گذشتہ پانچ سال گزار دیئے۔۔۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024