مظاہرین نے پاکستان-افغانستان سرحد کے قریب چمن-قندھار ہائی وے پر گزشتہ 8 ماہ سے جاری اپنا دھرنا برقرار رکھا، تاہم دن بھر کسی قسم کے پرتشدد واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مقامی حکام نے دھرنا مظاہرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ چمن ہائی وے کو کھولا، تاہم مظاہرین نے شاہراہ کو ایک بار پھر بلاک کردیا جس کے نتیجے میں سرحدی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہر قسم کی تجارت اور آمدورفت معطل ہو گئی۔