غزہ میں تنازع شروع ہونے کے بعد سے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کے ہاتھوں کم از کم 556 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اپ ڈیٹ03 جولائ 202410:33am
لبنان کے ساتھ سفارتی سطح پر معاملے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے ورنہ دوسرا آپشن استعمال کریں گے اور ہر حال میں اپنے شہریوں کو واپس لائیں گے، بنیامین نیتن یاہو
المواسی میں پناہ گزینوں کے خیموں پر اسرائیلی حملے میں 25 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے، غزہ میں صحت کا نظام تباہی کے قریب ہے، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا
فلسطین میں جنگ پہنچ چکی، ٹوٹ پھوٹ گئے، پانی، بجلی، کھانا، جگہ، امن نہیں ہے، اپنے ان فلسطینی بھائیوں کے لیے خوب دعا کرو، جو سب سے زیادہ دعا کے مستحق ہیں، شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد
اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان انٹرنیشنل فاسٹ فوڈ چین کے باہر اسرائیلی پراڈکٹس کے خلاف احتجاج کررہے تھے، پولیس نے وہاں پہنچتے ہی کارکنان کو پکڑنا شروع کردیا، ترجمان جماعت اسلامی
7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی جنگ میں اب تک 37 ہزار 266 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، 85 ہزار سے زائد افراد اسرائیلی حملوں میں زخمی ہوئے ہیں، غزہ وزارت صحت
حماس نے جنگ بندی کی حمایت میں سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے بیان میں واضح کیا کہ منصوبے کے اصولوں پر عمل درآمد کے لیے ثالثوں کے ساتھ تعاون کو تیار ہیں۔
بینی گینٹز نے نیتن یاہو کو 8 جون تک کی ڈیڈ لائن پیش کی تھی کہ وہ غزہ کے حوالے سے واضح حکمت عملی کے ساتھ آئیں، تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے فوری طور پر اسے ماننے سے انکار کر دیا تھا۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ کے نصیرت کیمپ میں 4 یرغمالیوں کی رہائی کے بہانے آپریشن کے دوران شدید بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 210 اور زخمیوں کی تعداد تقریباً 400 تک پہنچ گئی ہے۔
دیر البلاح میں موجود الاقصیٰ مارٹرز ہسپتال نے کہا یو این اسکول پر حملے کے 37 شہدا لائے گئے جبکہ اس سے قبل حماس نے بتایا تھا کہ حملے میں 27 شہری شہید ہوئے۔