ایشیا کپ میں بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی ہو گیا ہے اور افغانستان نے ایشیا کپ میں بھارت کی فتوحات کا خاتمہ کردیا۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹیم میں پانچ تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترنے والی بھارتی ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارت نے میچ کے لیے اوپنر شیکھر دھاون، روہت شرما، یزویندر شاہل، جسپریت بمراہ اور بھوونیشور کمار کو آرام کرایا اور ان کی جگہ لوکیش راہل، خلیل احمد، منیش پانڈے، دیپک چاہر اور سدہارتھ کول کو ٹیم کا حصہ بنایا۔
افغان اوپنر نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور جاوید احمدی کے ہمراہ ٹیم کو 65رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا جس میں جاوید کا حصہ محض پانچ رنز تھا۔
تاہم اس موقع پر بھارتی اسپنرز نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کر کے بڑے ہدف کی جانب گامزن افغانستان کی ٹیم کی یکے بعد دیگرے چار وکٹیں لے کر انہیں مشکلات سے دوچار کردیا۔
جاوید احمدی 5، رحمت شاہ 3 بنا کر جدیجا کی وکٹ بنے جبکہ کلدیپ یادو نے لگاتار گیندوں پر حشمت اللہ شاہدی اور اصغر کا کام تمام کیا۔