ملٹی میڈیا

افغان صدارتی انتخابات

افغانستان میں اگلے مہینے پانچ اپریل کو صدارتی انتخابات ہونے جارہے ہیں جن کے لیے 11 امیدوار میدان میں ہیں۔

افغانستان میں اگلے مہینے پانچ اپریل کو صدارتی انتخابات ہونے جارہے ہیں، لیکن ان انتخابات میں موجودہ صدر حامد کرزئی حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔ صدارتی عہدے کے لیے کل 27 امیدوار تھے، تاہم گزشتہ سال بائیس اکتوبر کو ملک کے آزاد الیکشن کمیشن نے ان میں سولہ امیدواروں کو نااہل قرار دے دیا تھا، جس کے بعد اب 11 امیدوار میدان میں ہیں۔