• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ایورسٹ سر کرنے والی پہلی معذور خاتون

شائع May 22, 2013

ارونیما نے ماﺅنٹ ایورسٹ کو سر کرکے ہمت و حوصلے کی نئی مثال قائم کردی ہے۔- اے ایف پی فوٹو
ارونیما نے ماﺅنٹ ایورسٹ کو سر کرکے ہمت و حوصلے کی نئی مثال قائم کردی ہے۔- اے ایف پی فوٹو

کھٹمنڈو : دو سال قبل اپنی ٹانگ سے محروم ہو جانے والی ہندوستانی کوہ پیما دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی معذور خاتون بن گئی ہیں۔

چھبیس سالہ ارونیما سنہا دو سال قبل ایک ٹرین حادثے میں اپنی ٹانگ سے محروم ہوگئی تھیں تاہم انہوں نے ماﺅنٹ ایورسٹ کو سر کرکے ہمت و حوصلے کی نئی مثال قائم کردی ہے۔

ہندوستانی خاتون نے منگل کی صبح یہ کارنامہ سر انجام دیا جس کی نیپالی ذرائع نے بھی تصدیق کردی ہے۔

ارونیما معذور ہونے سے پہلے والی بال پلئیر تھیں تاہم دو سال قبل ٹرین میں چوروں سے کشمکش میں وہ اپنی بائیں ٹانگ سے محروم ہوگئی تھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ معذوری کے باوجود میں نے ہمت نہیں ہاری اور میں نے طے کرلیا ایسا کچھ کرکے دکھاﺅں گی جو اس سے پہلے کسی نے نہیں کیا ہوگا۔

اس سے پہلے مردوں میں ایک برطانوی کوہ پیما ٹام ویٹکر نے 1998 میں ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پہلے معذور مرد کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024