• KHI: Fajr 5:17am Sunrise 6:33am
  • LHR: Fajr 4:41am Sunrise 6:03am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:08am
  • KHI: Fajr 5:17am Sunrise 6:33am
  • LHR: Fajr 4:41am Sunrise 6:03am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:08am

نائجیریا: شدت پسندوں کیخلاف فوجی آپریش، 21 ہلاک

شائع May 17, 2013

تصویر کے درمیان میں ابوبکر شیکاؤ نظر آرہے ہیں جو باکو حرم نامی تنظیم کے رہنما سمجھے جاتے ہیں۔ اے ایف پی تصویر
تصویر کے درمیان میں ابوبکر شیکاؤ نظر آرہے ہیں جو باکو حرم نامی تنظیم کے رہنما سمجھے جاتے ہیں۔ اے ایف پی تصویر

مائڈوگوری: نائیجیریا کی فوج نے مشتبہ مذہبی عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے ہیں۔

شدت پسندوں کیخلاف جنگ میں یہ پہلا منظم حکومتی حملہ ہے۔ جس میں کم ازکم اکیس افراد مارے گئے ہیں۔

یہ لڑائی سمبیسا جنگلات میں ہوئی جو بورنو صوبے کے صدرمقام ، مائڈوگوری کے جنوب میں واقع ہے۔

مذہبی شدت پسندوں کا یہ گروہ بوکو حرم کہلاتا ہے۔ اسی دوران حملہ آوروں نے نائیجیریا کے سابق فوجی حمکران کے آبائی علاقے پر بھی حملہ کیا ہے۔

بمباری میں اب تک 21 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں لیکن آزادانہ ذرائع سے ان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ ایک آفیشل نے کہا کہ جب تک معاملہ ختم نہیں ہوتا اس وقت تک وہ یہاں سے نہیں جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس آپریشن کے دوران موبائل فون کی مدد سے بہت سے عسکریت پسندوں کا پتا لگایا گیا۔

اس کے بعد سرکاری افواج نے بورنو اور یوبے سٹیٹ میں اپنا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ حملے میں بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ ساتھ جیٹ فائٹرز کا بھی استعمال کیا گیا۔

واضح رہے کہ 2010 سے ابتک نائیجیریا میں مزہبی شدت پسند 1,600 سے زائد افراد کو قتل کرچکے ہیں

کارٹون

کارٹون : 22 مارچ 2025
کارٹون : 21 مارچ 2025