• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

مصر پاکستان سے سی فوڈ منگوانے کا خواہشمند

شائع April 25, 2013

پاکستان میں مصری سفیر نے کہا کہ پاکستانی سمندری غذاؤں کی مصر میں بہت مانگ ہے۔ اے پی تصویر
پاکستان میں مصری سفیر نے کہا کہ پاکستانی سمندری غذاؤں کی مصر میں بہت مانگ ہے۔ اے پی تصویر

اسلام آباد : پاکستان میں تعینات مصرکے سفیر سید محمد السید ہندام نے کہا ہے کہ پاکستان اور مصر کے مابین قریبی سیاسی اور سفارتی تعلقات ہیں لہذا دونوں ممالک کو چائیے کہ وہ اپنے معاشی تعلقات اور باہمی تجارت میں بھی مذید بہتری لائیں۔ ہندام کے مطابق مصر پاکستان سے سمندری اشیاء منگوانے کا خواہشمند ہے۔

مصری سفیر نے یہ بات جمعرات کو یہاں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ ۔ سید محمد السید ہندام نے کہا کہ مصر کی مارکیٹوں میں مچھلی اوردیگر سمندری اشیاء کی بہت زیادہ مانگ ہے جبکہ مصر پاکستان سے ان اشیاء کی درآمدات کو بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دونوں ممالک کا باہمی تجارتی حجم 380 ملین ڈالر ہے تاہم اس میں مزید بہتری لانے کے لئے اسلا م آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور قاہرہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوتجارتی معاہدہ کرنا چائیے تاکہ دو طرفہ تجارت کو مذید فروغ دیا جا سکے۔

اس موقع پراسلا م آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظفر بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے مصر کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس کے ساتھ اپنے معاشی تعلقات مذید مستحکم کرنا چاہتا ہے ۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024