• KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:41pm
  • KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:41pm

غزہ: اسرائیل امداد کی ترسیل میں مسلسل رکاوٹ، شدید بارشوں کے باعث خیمے زیر آب

شائع December 31, 2024
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے امدادی کارروائیوں میں مسلسل رکاوٹ جاری ہے جبکہ شدید بارشوں کے نتیجے میں سیکنڑوں خیموں زیر آب آگئے اور سخت سردی کے موسم میں بے گھرفلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین (انروا) کے حوالے سے بتایا کہ خان یونس میں شدید بارشوں کے نتیجے میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ زیر آب آگئے جبکہ سخت سردی میں ساحلی پٹی کے قریب تقریباً 500 خاندان کو مشکلات کا سامنا ہے۔

انروا نے مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’ بے گھر افراد پہلے ہی جنگ کی وجہ سے مشکلات سے دو چار ہیں اور اب انہیں شدید بارشوں کا سامنا ہے۔’

انروا کا کہنا تھا کہ غزہ میں زیادہ اور روز مرہ کی بنیاد پر امداد کی فراہمی ضروری ہے تاکہ اس سخت موسم میں لوگ خود کو محفوظ رکھ سکیں۔

ایجنسی نے آنے والے دنوں میں ٹھنڈ سے بچاؤ کے لیے منساسب اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی مزید اموات کا خدشہ بھی ظاہر کردیا جبکہ حالیہ دنوں میں 6 بچے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔

ترکیہ کے نشریاتی ادارے ’ٹی آر ٹی‘ ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں کی وجہ سے جنگ زدہ غزہ میں سینکٹروں کیمپوں میں پانی بھر گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق موسلادھار بارشوں اور طوفانی ہواؤں نے سینکڑوں کیمپوں کو اکھاڑ دیا ہے جس سے متاثرہ خاندان سخت موسمی حالات میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں بیت لاحیا میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت کے دوران کم از کم 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزیراعظم کی ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو

فلسطینی وزیراعظم محمد مصطفیٰ نے غزہ میں جاری صورتحال اور جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے حوالے سے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے دوران گفتگو غزہ میں انسانی امداد بڑھانے اور اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ افراد کے لیے فوری مدد فراہمی پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ غزہ میں صہیوبی فوج کے حملوں میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 45 ہزار 541 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ اسرائیلی جارحیت میں زخمی ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 90 سے زائد ہوچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025