• KHI: Asr 4:20pm Maghrib 5:56pm
  • LHR: Asr 3:35pm Maghrib 5:12pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:20pm Maghrib 5:56pm
  • LHR: Asr 3:35pm Maghrib 5:12pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

اسرائیل کمال ادوان ہسپتال کو دوبارہ کھولنے کی اجازت نہیں دے گا، میڈیا رپورٹس

شائع December 30, 2024
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل 2 روز قبل تباہ کیے گئے غزہ کے آخری فعال ہسپتال کمال ادوان ہسپتال کو دوبارہ کھولنے کی اجازت نہیں دے گا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی نیوز آؤٹ لیٹ ہارٹز نے اسرائیلی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے وہ شمالی غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کو دوبارہ فعال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

صہیونی فوج نے شواہد فراہم کیے بغیر دعویٰ کیا کہ اس نے کمال عدوان ہسپتال جو کہ حماس کا ایک کمانڈ سینٹر تھا، اس پر چھاپہ مارنے اور اسے صاف کرنے سے قبل کئی دن تک اس کا محاصرہ کیا اور پھر اس پر کارروائی کی۔

اس کے علاوہ اے ایف پی کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کہ ہے کہ فورسز نے شمالی غزہ کے ہسپتال پر چھاپے میں تقریباً 20 فلسطینی عسکریت پسندوں کو قتل کیا اور اسے علاقے میں کی جانے والی اپنی سب سے بڑی کارروائیوں میں سے ایک قرار دیا۔

اسرائیلی فوج نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ آپریشن کے دوران، تقریباً 20 افراد کو قتل کیا گیا اور نصب کیے گئے طاقتور دھماکا خیز آلات کو نے اثر کر دیا ۔

اس میں کہا گیا کہ یہ کارروائی ہفتے کے روز اس وقت ختم ہوئی جب فوج نے نے حماس اور اسلامی جہاد گروپوں سے تعلق رکھنے والے 240 لوگوں کو گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ میں قائم آخری ہسپتال کمال عدوان میں دھاوا بولنے کے بعد اسے آگ لگا دی تھی۔

اسرائیلی فوج نے ہسپتال پر دھاوا بولنے کے بعدمریضوں اور عملے کو انخلا کا حکم دیا تھا، غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے کمال عدوان ہسپتال کی عمارت اور اس کو بجلی فراہم کرنے والے تمام جنریٹرز کو آگ لگا دی۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ہسپتال سے رابطہ منتطع ہوچکا ہے جبکہ ایک بڑی آگ کے پھیلنے کی اطلاعات ہیں۔

یہ اقدام ہسپتال کے قریب ایک عمارت پر ہونے والے فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد کی شہادت کے بعد دیکھنے میں آیا۔

وزارت صحت نے کہا تھا کہ اسے ہسپتال میں موجود طبی عملے اور مریضوں کے حوالے کوئی معلومات نہیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025