• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

گاڑی کی ٹکر سے اہلکاروں کی شہادت: گرفتار ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

شائع December 23, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گزشتہ ماہ احتجاج کے دوران گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں 3 رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے دیکر کچلنے کے کیس کے ملزم ہاشم عباسی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات کے روبرو پیش کیا گیا۔

تھانہ رمنا پولیس کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی.

پراسیکیوٹر راجا نوید نے کہا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے ملزم کے بیان کی روشنی میں دیگر ملزمان کو گرفتار کرنا ہے، مزید 7 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے پراسیکیوٹر کی 7 روز ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 3 یوم کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

خیال رہے کہ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا 26 نومبر کی رات اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر ایک گاڑی رینجرز اہلکاروں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں متعدد رینجرز اہلکار شہید اور زخمی ہوگئے، اس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں پاک فوج کو طلب کرلیا گیا تھا اور شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات دیے گئے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ’شرپسندوں‘ کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید ہوئے جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر ’شرپسندوں‘ نے ڈیوٹی پر موجود رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی۔

حادثے کے نتیجے میں 4 رینجرز اور ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، احتجاج کے دوران مجموعی طور پر اس وقت تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے تھے جن میں متعدد شدید زخمی بتائے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024