• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

شہباز شریف ’ڈی 8‘ سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے

شائع December 18, 2024
— فوٹو: پی آئی ڈی
— فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف 8 ترقی پذیر ممالک کی تنظیم (ڈی 8) کے سمٹ میں شرکت کے لیے تین روزہ سرکاری دورے پر مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے۔

تنظیم کی ویب سائٹ کے مطابق ڈی 8 اقتصادی تعاون کی تنظیم ہے، اس کے ممبر ممالک میں پاکستان، مصر، بنگلہ دیش، ملائیشیا، نائجیریا، انڈونیشیا، ایران اور ترکیہ شامل ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ نے وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف قاہرہ میں’آئندہ کل کی معیشت کے لیے نوجوانوں، چھوٹے و درمیانے طبقےکے کاروبار میں سرمایہ کاری’ کے موضوع پر منعقدہ ڈی 8 کے 11 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مزید رپورٹ کیا کہ شہباز شریف سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے روزگار کی فراہمی، جدت کے فروغ اور مقامی کاروبار کی ترویج کی بنیادوں پر مضبوط اور شراکت داری پر مبنی معیشت کے لیے نوجوانوں، چھوٹے و درمیانے طبقے کے کاروبار (ایس ایم ایز) میں سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم ترقی پذیر ممالک کی تنظیم ڈی 8 کے وضع کردہ بنیادی اصولوں پر تعاون و عملدرآمد کے حوالے سے پاکستان کے مضبوط عزم کا اظہار کریں گے۔

مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم کانفرنس میں شریک ممالک کے مابین باہمی طور پر مفید ترقی کے لیے شراکت داریوں کے ساتھ ساتھ زراعت، غذائی تحفظ اور سیاحت میں تعاون کی اہمیت پر زور دیں گے۔

اس کے علاوہ شہباز شریف نوجوانوں کو با اختیار بنانے اور ان کی معاشی ترقی کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالیں گے، وزیر اعظم اسرائیلی جارحیت اور وحشیانہ بربریت کے نتیجے مشرق وسطی کی صورتحال، انسانی بحران اور غزہ و لبنان میں تعمیر نو و بحالی کے مسائل پر منعقدہ ڈی 8 کے خصوصی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

مزید رپورٹ کیا کہ وزیر اعظم فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف سے آگاہی دیتے ہوئے مشرق وسطی میں امن کے قیام پر زور دیں گے، شہباز شریف اس موقع پر سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے مختلف ممالک کے سربراہاں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اے پی پی نے رپورٹ کیا کہ نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم کے ہمراہ کانفرنس میں شرکت کریں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024