• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

’ڈیون: پروفیسی‘ کے ذریعے تبو کا ہولی وڈ ڈیبیو

شائع December 18, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی مقبول اداکارہ تبو نے بالآخر ’ڈیون: پروفیسی‘ نامی امریکی ویب سیریز میں اہم کردار سے بولی وڈ ڈیبیو کردیا۔

تبو اگرچہ اس سے قبل برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے ڈرامے ’اے سیوٹ ایبل بوائے‘ میں کام کر چکی ہیں، تاہم انہوں نے پہلی بار ہولی وڈ انڈسٹری یعنی امریکا میں بنائی جانے والی ویب سیریز میں کام کیا ہے۔

’ڈیون: پروفیسی‘ اسی یعنی ’ڈیون‘ کے نام سے بنائی جانے والی ہولی وڈ فلموں کی ’پریکوئل‘ سیریز ہے جو کہ فلموں میں دکھائی گئی کہانی سے 10 ہزار سے قبل کی کہانی پر مشتمل ہے۔

تبو کے کردار سسٹر فرانسسکا کو ’ڈیون: پروفیسی‘ کی پانچویں قسط میں پیش کیا گیا اور ان کے کردار کے سامنے آنے پر نہ صرف بھارتی بلکہ پاکستانی اور دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کے شائقین بھی خوش ہوئےْ

’ڈیون: پروفیسی‘ کے تبو کے کردار پر جاری کیے گئے خصوصی ٹریلر میں ان کے کردار کو نہ صرف رومانوی بلکہ شاہانہ انداز میں بھی دکھایا گیا ہے۔

طاقتور قوتوں، بادشاہتوں، افواج اور قوموں کے درمیان تنازعات اور جنگ پر بنی ویب سیریز میں تبو نے ’سسٹر فرانسسکا‘ نامی مرکزی کردار ادا کیا ہے جو کہ ایک ریاست کے بادشاہ کو اپنے بیٹے کو تخت پر بیٹھنے کی اجازت دینے کے لیے راضی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

’ڈیون: پروفیسی‘ ویب سیریز کا پہلا سیزن 6 قسطوں پر مبنی ہے جب کہ تبو کے کردار کو پانچویں قسط میں نمودار ہوتے دکھایا گیا ہے جب کہ ویب سیریز کے مزید سیزن بھی بنائے جانے کا امکان ہے۔

ویب سیریز کو ایچ بی او میکس پر ریلیز کیا گیا اور اس میں تبو کے کردار کو دیسی لہجے میں انگریزی بولتا دکھانے پر شائقین نے سیریز کو خوب سراہا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024