نوشہرہ: کرکٹ میچ میں تلخ کلامی پر فائرنگ، 17 سالہ نوجواں جاں بحق
خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں کرکٹ میچ کے دوران تلخ کلامی پر فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ضلع نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد میں ایک کرکٹ میچ کے دوران دو گروپوں کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جو جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔
کرکٹ میچ میں ہونے والی تلخ کلامی کے بعد میچ کے اختتام پر دونوں گروپوں کے درمیان تصادم ہوا اور ایک دوسرے پر گولیاں چلائی گئیں۔
اس دوران ایک گولی 17 سالہ نوجوان کو لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور اسے قریبی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔