• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

کراچی کے سوا باقی ملک کیلئے ایک بار پھر بجلی سستی ہونے کا امکان

شائع December 18, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے ایک بار پھر بجلی سستی ہونےکا امکان ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 63 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے مسلسل 5ویں بار ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی گئی ہے، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر 31 دسمبر کو سماعت ہوگی۔

اس سے قبل نیپرا ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مسلسل 4 بار بجلی کی قیمت میں کمی کرچکا ہے۔

نیپرا نے اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ سستی کی تھی جب کہ اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف صارفین کو رواں ماہ کے بلز میں دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 18 پیسے فی یونٹ سستی کی تھی، نیپرا نے ستمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024