• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

بلوچستان میں پولیو مہم دو ہفتوں کے لیے ملتوی

شائع December 18, 2024
انعام الحق نے کہا کہ صوبے بھر میں پولیو ویکسی نیشن مہم 30 دسمبر سے شروع ہوگی — فائل فوٹو
انعام الحق نے کہا کہ صوبے بھر میں پولیو ویکسی نیشن مہم 30 دسمبر سے شروع ہوگی — فائل فوٹو

بلوچستان ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے کوآرڈینیٹر نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں رواں ہفتے شروع ہونے والی پولیو ویکسی نیشن مہم کو دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ای او سی کے کوآرڈینیٹر انعام الحق نے کہا کہ صوبے بھر میں پولیو ویکسی نیشن مہم 30 دسمبر سے شروع ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر کو ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جس میں تمام اضلاع کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مشاہدہ کیا گیا کہ بلوچستان میں پولیو وائرس کی وسیع پیمانے پر موجودگی کے پیش نظر موثر مہم کو یقینی بنانے کے لیے مزید تیاری ضروری ہے۔

رواں سال اب تک پاکستان بھر سے رپورٹ ہونے والے 63 کیسز میں سے 26 (41 فیصد) بلوچستان میں، 18 خیبر پختونخوا میں، 17 سندھ میں، اور ایک ایک پنجاب اور اسلام آباد میں سامنے آئے ہیں۔

اجلاس میں نوٹ کیا گیا کہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے کلیدی توجہ کے شعبوں میں مائیکرو پلاننگ، ٹیم ٹریننگ، اور کمیونٹی کے ساتھ رابطے کو بہتر بنانا شامل ہے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلتھ الائنس کی اپیل پر ہیلتھ ورکرز کی ہڑتال کے باعث پولیو مہم ملتوی کی گئی، ہیلتھ الائنس نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک ویکسی نیشن مہم میں حصہ نہیں لیں گے۔

ان کے مطالبات میں ڈاکٹروں اور شعبہ صحت کے دیگر عہدیداروں کی مستقل بنیادوں پر بھرتی، ہسپتالوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا خاتمہ اور ادویات، آلات اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلتھ الائنس کے ارکان نے پولیو مہم کے شیڈول کے اعلان سے قبل ہی حکام کو دھمکی دی تھی کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ تمام مہمات کا بائیکاٹ کریں گے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024