کابل: پاکستانی ناظم الامور کی امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر دفاع سے ملاقات
افغانستان میں پاکستانی ناظم الامور عبیدالرحمٰن نظامانی نے امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد سے کابل میں ملاقات کی جس میں پاک افغان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ناظم الامور نے مشترکہ تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
رپورٹ کے مطابق مولوی محمد یعقوب مجاہد کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہت کچھ مشترک ہے اور باہمی تعلقات کی وجہ سے احساس ہمسائیگی و باہمی احترام پر مبنی اقتصادی اور سیاسی میدان میں تعلقات ناگزیر ہے۔