• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ہونے کی دعویدار پاکستانی لڑکی کی پرانی ویڈیو وائرل

شائع November 8, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی کا دعوی کرنے والی پاکستانی لڑکی کی پرانی ویڈیو پھر وائرل ہوگئی، جس میں وہ خود کو نہ صرف امریکی سیاست دان کی بیٹی قرار دیتی دکھائی دیتی ہیں بلکہ مسلمان ہونے کا دعویٰ بھی کرتی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو چند سال پرانی ہے لیکن امریکا میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد لڑکی کی ویڈیو دوبارہ وائرل ہوگئی۔

ابتدائی طور پر پاکستانی لڑکی کی مذکورہ ویڈیو 2018 میں سامنے آئی تھی اور انہوں نے لاہور میں سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست میں خود کو امریکا بھجوانے کی استدعا کی تھی اور کہا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ہیں۔

اب مذکورہ لڑکی کی ویڈیو دوبارہ وائرل ہوگئی، جس میں وہ میڈیا سے بات کرنے کے دوران اپنا نام عمارہ جب کہ والدہ کا نام ایوانا بتاتی سنائی دیتی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں لڑکی بتاتی ہیں کہ وہ مسلمان ہیں، ساتھ ہی وہ چند قرآنی آیات بھی پڑھ کر سناتی ہیں۔

عمارہ نامی لڑکی دعویٰ کرتی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ ان کے والد ہیں اور وہ وقتا بوقتا ان کی والدہ سے ان کی خیریت بھی دریافت کرتے رہے ہیں۔

وہ بتاتی ہیں کہ ان کے والد ڈونلڈ ٹرمپ ان کی والدہ کو یہی کہتے تھے کہ وہ ان کی بیٹی کی ٹھیک سے پرورش نہیں کر سکتیں۔

لڑکی وائرل ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے بچوں اور بیوی کا ذکر بھی کرتی ہیں اور دعویٰ کرتی ہیں کہ وہ منتخب امریکی صدر کی بیٹی ہونے کے باوجود مسلمان ہیں۔

وہ مزید بتاتی ہیں کہ پاکستان میں آنے والے غیر ملکی گورے جب انہیں دیکھتے ہیں تو پریشان ہوجاتے ہیں اور لوگوں سے پوچھتے ہیں کہ مذکورہ لڑکی یہاں کیا کر رہی ہیں؟

لڑکی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے لڑکی کو ذہنی مریضہ بھی قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024