• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

فیکٹ چیک: احسن اقبال نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تنقیدی ٹوئٹ ڈیلیٹ نہیں کی

شائع November 7, 2024
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر امریکی صدر سے متعلق اپنی پرانی تنقیدی ٹوئٹس ڈیلیٹ کی ہیں تاہم وہ پوسٹس ڈیلیٹ نہیں کی گئی اور اب بھی ایکس پر موجود ہیں۔

دعویٰ

آئی ویریفائی پاکستان کے مطابق حسن اقبال نے ’ایکس‘ پر امریکی صدر سے متعلق ماضی میں کی جانے والی تنقیدی پوسٹ ڈیلیٹ کی ہیں۔

7 نومبر کو ایک ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ’دیکھلو‘ نے رپورٹ کیا کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی الیکشنز میں کامیابی کے بعد ان کے خلاف اپنی سابقہ ٹوئٹس ڈیلیٹ کی ہیں۔

دیکھلو کی جانب سے لگائی گئی پوسٹ کی ہیڈلائن میں لکھا تھا ’ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وزیر نے مبینہ طور پر امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ان کے خلاف کی جانے والی ٹوئٹس کو ڈیلیٹ کردیا۔’

سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ اور احسن اقبال کی تصویر کے ساتھ ان کی تین ایسی ٹوئٹ لگائی گئیں، جس میں انہوں نے نومنتخب امریکی صدر پر تنقید کرتے ہوئے ان کے اور عمران خان کے حامیوں کا موازنہ کیا تھا۔

پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا ’ امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد پاکستانی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے مبینہ طور پر ٹرمپ کے خلاف اپنی پرانی تنقیدی پوسٹس جس میں انہوں نے عمران خان کا ڈونلڈ ٹرمپ سے موازنہ کیا تھا، کو ڈیلیٹ کیا ہے۔

دیکھلو کی جانب سے شیئر کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹ کو ’ایکس‘ پر بھی شیئر کیا گیا، اس پوسٹ کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کور کمیٹی کے ممبر ابوزر سلمان نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

ایکس پر ان کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کو 56 ہزار لوگوں نے دیکھا اور اسے 765 دفعہ ری شیر بھی کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی پوسٹ کو اپنی ’ایکس‘ وال پر شیئر کیا گیا۔

ان کی پوسٹ کو 2 لاکھ 31 ہزار لوگوں نے دیکھا اور 9 ہزار 400 دفعہ شیئر کیا گیا۔

نجی چینل اے آر وائی نیوز کی پوسٹ کو 16 ہزار دفعہ دیکھا گیا اور 572 دفعہ ری شیئر کیا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرو پاکستان‘ کی جانب سے بھی اپنے انسٹاگرام پر اس خبر کو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا ’ مسلم لیگ (ن) کے سینئر وزیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی انتخابات میں فتح کے بعد اپنی ایکس اکاؤنٹ پر ان کے خلاف کی گئی پرانی تنقیدی پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔’

فیکٹ چیک

دعوے کے وائرل ہونے اور نوعیت کی وجہ سے اس کی سچائی کا تعین کرنے کے لیے حقائق کی جانچ شروع کی گئی کیونکہ اس میں ایک وفاقی وزیر شامل تھے جنہوں نے نومنتخب صدر پر ماضی میں تنقید کی تھی۔

دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے گوگل پر ایک کی ورڈ سرچ کیا گیا جس میں اس پوسٹ کا کیپشن بھی لکھا گیا۔

سرچ کے بعد ایک ایکس پوسٹ سامنے آئی جس میں لکھا تھا ’ کیا آپ پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ کو جانتےہیں؟

گوگل پر یہ کیپشن لکھنے اور اس کے ساتھ احسن اقبال اور ایکس کے الفاظ لکھنے سے احسن اقبال کی 26 اکتوبر 2016 کو ’ایکس‘ پر کی گئی اصلی پوسٹ سامنے آئی۔

دوسری 2 پوسٹس کے ساتھ بھی یہی طریقہ کار اختیار کیا گیا جس کے نتیجے 21 اکتوبر 2021 اور 10 نومبر 2020 کو کی گئی پوسٹ کے لنک سامنے آئے۔

اس سرچ کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کی جانے والی تنقیدی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا دعویٰ غلط ثابت ہوا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کے ایکس اکاؤنٹ پر اب بھی پرانی پوسٹ موجود ہیں جنہیں ان کے اکاؤنٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024