• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

امید ہے ٹرمپ کی جیت امریکا سے تعلقات میں نئے باب کا سبب بنے گی، افغان حکومت

شائع November 6, 2024
عبدالقہار بلخی نے کہا امید ہے دونوں ممالک تعلقات کا نیا باب کھولنے میں کامیاب ہوجائیں گے— فائل فوٹو: سی ٹی وی نیوز
عبدالقہار بلخی نے کہا امید ہے دونوں ممالک تعلقات کا نیا باب کھولنے میں کامیاب ہوجائیں گے— فائل فوٹو: سی ٹی وی نیوز

افغانستان کی طالبان حکومت نے کہا ہے کہ امید ہے صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت امریکا کے ساتھ تعلقات میں نئے باب کا سبب بنے گی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے ایکس پوسٹ میں کہاکہ ’افغان حکومت کو امید ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں ٹھوس پیش رفت کے لیے حقیقت پسندانہ اقدامات اٹھائے گی اور دونوں ممالک تعلقات کا نیا باب کھولنے میں کامیاب ہوجائیں گے‘۔

انہوں نے زور دیا کہ سابق صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے دور اقتدار میں طالبان کے ساتھ امن معاہدے کی سربراہی کی جس کے نتیجے میں امریکا کو 2021 میں انخلا کا راستہ ملا اور 20 سالہ قبضے کا خاتمہ ہوا۔

دریں اثنا طالبان کے تاریخی گڑھ قندر کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ انعام اللہ سمنگانی نے ایکس پوسٹ میں کہا ہے کہ امریکی اپنے عظیم ملک کی سربراہی ایک خاتون کے ہاتھ میں دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں 20 سالہ امریکی قبضے کا خاتمہ کا بھی امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور اقتدار میں ممکن ہوا تھا، جب ٹرمپ انتظامیہ قطر کی میزبانی میں طالبان کے ساتھ طویل امن مذاکرات کے بعد 15 اگست 2021 کو اپنی فوج افغانستان سے نکالنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024