• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

امریکی انتخابی مہم کا آخری روز، پنسلوینیا انتخابی میدان جنگ بن گیا

شائع November 4, 2024
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

امریکی صدارتی انتخاب کی مہم آخری روز میں داخل ہوتے ہی معلق ریاست پنسلوینیا انتخابی میدان جنگ بن گئی ہے جسے جیتنے کے لیے دونوں صدارتی امیدوار ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں۔

خبر رساں رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تلخ حریف کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ آخری پرجوش مہم کا آغاز کررہے ہیں اور تاریخ کے سب سے زیادہ غیر مستحکم اور تناؤ کے حامل امریکی صدارت انتخاب کے آخری روز دونوں امیدوار جیت کے لیے ناگزیر پنسلوینیا کا رخ کریں گے۔

امریکی انتخابات سے ایک روز قبل پولز سے ظاہر ہوتا ہے کہ پورے ملک اور انتخابی نتائج کے حوالے سے فیصلہ کن اہمیت کی حامل 7 معلق ریاستوں میں سروے ڈیڈلاک کو ظاہر کررہے ہیں۔

کاملہ ہیرس پورا دن پنسلوینیا کی ریاست میں گزاریں گی اور اس کے سب سے بڑے شہر فلاڈلفیا میں بڑی ریلی نکال کر انتخابی مہم کا اختتام کریں گی جس میں گلوکارہ لیڈی گاگا جلوہ افراز ہوں گی، ڈونلڈ ٹرمپ نارتھ کیرولائنا، پنسلوینیا اور پھر مشی گن جائیں گے۔

اوول آفس تک رسائی کے لیے پنسلوینیا ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کس قدر اہمیت کی حامل ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں امیدوار صنعتی شہر پٹسبرگ میں ریلیاں نکالیں گے، امریکی الیکٹورل کالج سسٹم میں پنسلوینیا سب سے بڑی معلق ریاست ہے جو کہ آبادی کے لحاظ سے اثر و رسوخ فراہم کرتی ہے۔ واضح رہے کہ 47 ویں امریکی صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ منگل 5 نومبر کو ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024