• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

غزہ میں فوجی آپریشنز کے باعث صورتحال تباہ کن ہے، سربراہ عالمی ادارہ صحت

شائع October 26, 2024 اپ ڈیٹ October 27, 2024
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم— فائل فوٹو: رائٹرز
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم— فائل فوٹو: رائٹرز

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے غزہ میں اسرائیلی فوجی جارحیت اور طبی سہولیات کے فقدان کے باعث پیدا ہونے والی تباہ کن صورتحال کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پیغام میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورتحال تباہ کن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طبی سہولیات میں کمی اور انتہائی محدود رسائی کے باعث لوگ ضروری دیکھ بھال سے محروم ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فورسز نے 15 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی کلب برائے امور اسیران نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں بچوں اور سابق قیدیوں سمیت کم از کم 15 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے۔

قیدیوں کے کلب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گرفتاریاں غزہ کے زیادہ تر علاقوں میں کی گئی ہیں جبکہ یروشلم کے قریب عناتا کے علاقے میں درجنوں رہائشیوں سے پوچھ گچھ بھی کی گئی ہے۔

آپریشنز کے دوران جسمانی تشدد، حراست میں لیے گئے افراد اور ان کے اہلخانہ کے خلاف دھمکیاں اور املاک کو نمایاں نقصان پہنچانے جیسے اقدامات بھی کیے گئے۔

شہادتوں کی تعداد 42 ہزار 924 ہوگئی، وزارت صحت غزہ

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 42 ہزار 924 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

وزرات صحت کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 77 افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک ایک لاکھ 833 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024