• KHI: Fajr 5:16am Sunrise 6:32am
  • LHR: Fajr 4:47am Sunrise 6:09am
  • ISB: Fajr 4:53am Sunrise 6:16am
  • KHI: Fajr 5:16am Sunrise 6:32am
  • LHR: Fajr 4:47am Sunrise 6:09am
  • ISB: Fajr 4:53am Sunrise 6:16am

چاہتی ہوں کسی خاتون کو ’آنٹی‘ نہ کہا جائے، صبا فیصل

شائع October 18, 2024
—فوٹو: گڈ مارننگ پاکستان، فیس بک
—فوٹو: گڈ مارننگ پاکستان، فیس بک

سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ کوئی بھی کم عمر شخص خود سے تھوڑی سے بڑی خاتون کو کبھی ”آنٹی“ نہ کہے۔

صبا فیصل نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سماجی رویوں اور گھریلو تربیت کے معاملے پر کھل کر بات کی۔

صبا فیصل نے بچوں کی تربیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گھر کے بڑوں اور خصوصی طور پر والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بچوں کو نہ صرف بولنے کے آداب سکھائیں بلکہ انہیں یہ بھی سکھائیں کہ کس موقع پر کس انداز میں بات کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں زائد العمر یا ادھیڑ عمر کی بعض خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں آپا کہا جائے۔

ان کے مطابق چوں کہ وہ باقی نئے آنے والے اداکاروں اور اداکاراؤں سے عمر میں بڑی ہوتی ہیں، اس لیے ان کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں عزت کے طور پر آپا کہا جائے۔

صبا فیصل نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کے سب لوگ ایک دوسرے کے لیے اہل خانہ کی طرح ہی ہیں اور ہر کوئی ایک دوسرے سے بات کرتے وقت کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرتا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ کام کی جگہ پر کسی کو ”آپا“ بھی نہیں کہا جانا چاہیے، ہر کسی کا نام لے کر ان سے مخاطب ہونا چاہیے یا پھر میڈم کہا جا سکتا ہے۔

ان کی بات پر پروگرام میں شریک ایک اور خاتون نے کہا کہ جب وہ بیرون ملک ملازمت کرتی تھیں تب ان کے دفتر میں ان کی بچوں کی عمر کے لوگ بھی ملازمت کرتے تھے لیکن کبھی انہیں کسی نے ”آنٹی“ نہیں کہا۔ اس پر صبا فیصل نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ کبھی کوئی کم عمر شخص بڑی عمر کی خاتون کو ”آنٹی“ نہ کہے۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کبھی کسی خاتون کو ”آنٹی“ نہیں کہا جانا چاہیے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 اکتوبر 2024
کارٹون : 17 اکتوبر 2024